*نوٹ* یہ کوئی سیاسی پوسٹ نہیں۔

یہ پوسٹ اس شخص کیلئے ہے جو پڑھا لکھا سمجھدار ہو پوسٹ میں دونوں پہلو ہے
*نوٹ* یہ کوئی سیاسی پوسٹ نہیں۔ 
کچھ دن پہلے ایک مسجد میں جمعہ کے خطبہ میں مولانا صاحب نے پی ٹی آئی کے ان لوگوں کو صاف کہہ دیا جو علماء کرام کی گستاخیاں کرتے ہیں صاف کہہ دیا کہ اگر آپ لوگوں کی عمران سے یہی محبت ہے تو پھر مسجد آنے کی زحمت نہ کریں خود کیلئے مسجدیں مراکز بناو انہی میں جاکر نماز پڑھو 
 پہلی بات تو یہ ہے کہ مسجد اللہ کا گھر اس سے آپ کسی کو منع نہیں کر سکتے کیونکہ اللہ نے قرآن میں ایسے شخص کو سب سے بڑا ظالم کہا ہے جو مسجدوں سے روکنے والا ہو اور یہ ہمارے معاشرے اور روایات کے بھی مخالف ہے کہ آپ کسی کو مسجد ھجرے یہ کسی راستے پر جانے سے نہیں روک سکتے  
اس سے بڑھ کر کہ اگر ایسا ہوجائے تو ہر طرف سے مذھبی جماعتوں اور پی ٹی آئی کی کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہونگے اور جب یہ سب کچھ ہوگا تو اس کا زمہ دار کون ہوگا وہ آپ خود سمجھدار ہو سوچ لیں 
  یہ پی ٹی آئی پارٹی پہلے سے بھی موجود تھی لیکن آج سے پہلے کسی نے انکو مسجد میں ایسے طریقے سے آنے سے نہیں روکا اور نہ اتنی سخت لہجےمیں کسی مولوی نے بات کی ہے آخر ایسا کیوکر ہوگیا جو اچانک مولوی نے اعلان کر دیا کہ میرے پیچھے تو چھوڑ مسجد میں بھی قدم نہیں رکھنا 
 اسکی بڑی وجہ حالیہ احتجاجی جلسے جلوس ہیں جن میں سب سے زیادہ مولوی مدرسہ ومسجد نشانہ رہا بٹگرام میں پہلے دن کے احتجاج میں کسپل مدرسہ اور مسجد کو برا بھلا کہا گیا بلکہ مسجد اور مدرسے کو ڈیزل ڈپو تک کہا گیا  
 اور تیمر گرہ میں مسجد پر حملہ کر دیا گیا اور وہاں امام کی داڑھی نوچ لی گئی تو لازمی امر ہے کہ مولوی مجبور ہونگے جس کو آپ گالی دیتے ہیں جسکا آپ نام بگاڑتے ہیں اسی مولوی کو پاکستان کی اکثریت مولوی اپنا امام اور پیشوا مانتے ہیں لھذا اسی بناء پر ہر اسی مسجد کا مولوی آپ کو یہی کہیگا کہ آپ اپنے لئیے کوئی اور مسجد ڈھونڈ لیں یہاں نہ آئے 
   اے پی ٹی آئی والے آپ کو بھی سمجھ چاہئیے کہ جس کے امام اور پیشوا کو میں گالیاں دیتا ہوں اب اسی امام اور پیشوا کے ادنی سے کارکن کے پیچھے ہاتھ کیونکر باندھ لوں ٹھیک تو کہہ رہا آپکی نماز وہاں درست نہیں جس کےلئے تیرے سینے میں بغض ہے اس کے پیچھے نماز نہیں ہوتی  
اور بٹگرام میں اکثریت ایسی ہی ہے کہ مسجد کا امام مولانا فضل الرحمن صاحب کا کارکن ہے اب فیصلہ آپ پر ہے کہ اگر اپ سیاست میں گالیوں سے اور گستاخیوں سے اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں تو جا نماز پڑھ لیں ورنہ گھر میں ہی پڑھ لیا کریں یہی بہتر ہے 
 آخر اھم بات ڈرو اس دن سے جب یہی مولوی جنازہ اور نکاح پڑھانے سے انکار کریں گے اپ نکاح اور جنازہ پڑھا لیں گے لیکن جو خلا پیدا ہوگی وہ نہ اپکی سیاست اسکو بعد میں پُر کرسکے گی اور نہ اس مولوی کی سیاست 
 اللہ ھم سب پر رحم فرمائے 
 پوری ویڈیو لنک کھول کر دیکھیں  
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=832869378117538&id=100041834508032

#قیمتی_بات
MARWAT TECHS

Hi Greetings! thanks for reaching here, We are so delighted to welcome you on board. Your intelligence and energy make you an asset to your family and love ones.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی